حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ میلبرون حجۃ اسلام اشفاق وحیدی نے ایرانی عوام کے نام صددارتی عام انتخابات پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ ایران میں ہونے والے انتخابات جمہوریت کیلئے بہترین مثال ہیں، ہر دور میں جمہوری اسلامی ایران نے انتخابات پر عوام کیلئے اعلی سہولیات فراہم کی ہیں۔ ایرانی عوام بہت جلد دشمنان جمہوری اسلامی کو اتحاد و وحدت کے ذریعے انکے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے لئے ایران کی انتخابی پالیسیاں،تمام نمائندگان کیلئے یکساں ہیں جس سے صحیح معنی میں جمہوریت کی تصویر پیش ہوتی ہے، ساتھ ہی باقی ممالک بھی اگر ایسی ہی پالیسیاں مرتب کریں تو جمہوریت کو تقویت مل سکتی ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ ایرانی عوام رہبر معظم کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ان شاءاللہ بہت جلد ہی دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔دشمن روز بروز ایرانی انتخابات کو بدنام کرنے کے لیے سرمایہ کاری کرتے ہوئے نظر آتا ہے،جسے عوام پہچان چکی ہے جسے ہر دور میں غیور عوام نے ناکام بنایا ہے اور جمہوری اسلامی ہمیشہ کے لیے سرفراز اور سربلند رہا ہے۔